اسلامی فنانس کورس

مرکزالاقتصاد الاسلامی دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نے 2020 میں اسلامی فنانس کورس کا آغاز کیا،جواسلامی اسکالرز اور پروفیشنلز کے لیے قرآن وحدیث اور فقہی اسلامی کی روشنی میں اسلامی فنانس پر ایک جامع معلومات پیش کرتا ہے،اس اسلامی فنانس کورس کو اسلامی مالیاتی اصولوں اور طریقوں کی تفصیلی تفہیم فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اس شعبے کی تھیوری اور پریکٹس کی مفید معلومات فراہم کرتا ہے ۔اس کورس کے کرنے سے آپ کو معلوم ہوگا کہ دین اسلام نے فائنس اور تجارت کے کونسے طریقے بیان کیے ہیں۔

یہ کورس جید مفتیان کرام اور مالیاتی ماہرین کے لیکچررز کے ذریعہ منعقد کیا جاتا ہے ۔

1. مفتی علی اصغر صاحب، سربراہ اسلامک اکنامکس سینٹر ، سینئر مفتی دارالافتاء اہل سنت

2. مفتی محمد سجاد صاحب، دارالافتاء اہلسنت

3. مفتی محمد جمیل صاحب، دارالافتاء اہلسنت

4. مولانا فرحان صاحب، دارالافتاء اہلسنت

5. مولانا طلحہ صدیقی، نجی اسلامک بینک میں شریعہ آڈٹ کے سربراہ

6. ڈاکٹر محمد یونس علی، نجی تکافل کمپنی میں شریعہ بورڈ کے رکن

7. مولانا زین العابدین، نجی بینک میں شریعہ آڈیٹر

یہ کورس سال میں ایک سے زائد بار منعقد ہوتا ہے کراچی والے کلاس میں آکر شرکت کرتے ہیں جبکہ دیگر شہروں یا ممالک میں رہنے والے آن لائن شریک ہوتے ہیں دونوں افراد بیک وقت کلاس اٹینڈ کرتے ہیں اور اپنے سوالات بھی پوچھتے ہیں۔

کامیابی کے ساتھ اس کورس کو مکمل کرنے والے طلبہ کو جامعۃ المدینہ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے (فیضان مدینہ )سرٹیفکیٹ بھی دئیے جاتے ہیں اس کورس سےملک اوربیرون ملک سے سینکڑوں طلباءمستفید ہوچکے ہیں۔پاکستان ہی نہیں بلکہ برطانیہ، دبئی، سپین، بحرین، ماریشس، عرب شریف، ،جنوبی افریقہ، کینیڈا، سری لنکا، جرمنی،و دیگر ممالک سے طلباء بھی اس کورس کو کر چکے ہیں۔

Gallery

Course Outline

تاثرات