مرکزالاقتصاد الاسلامی دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نے 2021 میں تخصص فی الافقہ و الاقتصاد الاسلامی کی کلاسز کا آغاز کیا ، جس میں دینی مدارس سے فارغ التحصیل ہونے والے علمائے کرام کو دو سالہ تخصص کورس کروایا جاتا ہے جس میں جہاں قرآن و حدیث اور فقہ اسلامی کی تعلیمات کا ماہر بنایا جاتا ہے وہیں پرجدید معیشت اور جدید مالیاتی نظام سے آگاہی دیتے ہوئے اس کے چیلنجیزکے لیے تیار کیا جاتا ہے۔
اس تخصص کے کورس کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں شامل مضامین میں "فقہ الاعتقاد""فقہ البیع والعقود المعاوضات" "فقہ الاوقاف" اور "فقہ القواعد"اور فقہ اسلامی کے دیگر ضروری مضامین روزانہ کی بنیاد پر پڑھائے جاتےہیں۔ نیز اس پہلے حصہ میں اہم موضوعات جیسے فتویٰ جاری کرنے کا طریقہ اور فتویٰ جاری کرنے کے اصول بھی پڑھائے جاتے ہیں۔
اس تخصص کے کورس کا دوسرا حصہ مالی معاملات کے مسائل کی تھیوری کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل اور درپیش مسائل کے تجزیے اور انکوحل کرنے کی پریکٹس پر مشتمل ہے،اس حصے میں "وکالت"، "اجارہ" ، "مضاربہ" ، "شراکت" ، "ہبہ"، "ربا" ، "حوالہ وضمانت" ، "مرابحہ"، "استصناع" ،"سلم" جیسے موضوعات پر مسائل کا عملی حل سکھایا جاتا ہے،اس کے ساتھ ساتھ"فقہی تحقیقات اور مقالہ لکھنے کے اصول و ضوابط "پر بھی تربیت ہوتی ہے۔
تخصص کا تیسرا حصہ ماہر معاشیات کے لیکچرز پر مبنی ہوتا ہے، جس میں بینکنگ، اسلامی بینکنگ اور موجودہ جدید معاشی نظام اور مالیاتی سسٹم پر ویکینٹ پر ہفتے میں تین دن ماہرین کے لیکچر ہوتے ہیں۔
الحمد للہ عزوجل مرکزالاقتصاد الاسلامی دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نے تخصص فی الافقہ و الاقتصاد الاسلامی کا کورس 2021 میں شروع کروایا تھا اور ابھی تک( 2023 ) کل 27 طلبہ نے اس تخصص کے کورسس کو مکمل کرچکے ہیں اور ان میں سے اچھی کارکردگی کے ساتھ کامیاب ہونے والے طلبہ مرکزالاقتصاد الاسلامی دارالافتاء اہلسنت کا حصہ بھی بن چکے ہیں اور اسلامی معاشیات اور فقہ کے شعبے میں فتوی نویسی کے کام میں مصروف ہیں ۔
2021 تا 2023 تخصص فی الافقہ و الاقتصاد الاسلامی کے کورس میں لیکچرار میں جید مفتیاں کرام اور مالیاتی ماہرین شامل تھے ۔ مفتیاں کرام جنہوں نے اپنے وسیع علم کو لیکچرز میں پیش کیاان میں ہیڈ آف اسلامک اکنامکس سینٹر مفتی ابو محمد علی اصغر صاحب، نیزمفتی محمدسجاد صاحب، اور مفتی محمد جمیل صاحب شامل تھے، جو دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) سے تعلق رکھتے ہیں ۔ یہ علماء، اسلامی معاشیات اور فقہ پر دلچسپ لیکچرز،دے کر طلبہ کی سمجھ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔
مزید جن علماء نے معالی معاملات کے مسائل پر لیکچرز دیے :
1. مولانا سید مسعود (دارالافتاء اہلسنت )
2. مولانا فرحان (دارالافتاء اہلسنت )
3. مولانا ذیشان (دارالافتاء اہلسنت )
4. مولانا رضا محمد (دارالافتاء اہلسنت )
5. مولانا نعیم الرحمن (دارالافتاء اہلسنت )
6. مولانا عبد الوحید (دارالافتاء اہلسنت )
7. مولانا ساجد (دارالافتاء اہلسنت )
تخصص فی الافقہ و الاقتصاد الاسلامی کے کورس میں مالیاتی ماہرین کی طرف سے دیے گئے لیکچر بھی بہت فائدہ مند رہے درج ذیل اسکالرز اور ماہرین معیشیت لیکچر دیتے رہے،
1. مولانا طلحہ صدیقی صاحب (ہیڈ آف شریعہ آڈٹ نجی اسلامی بینک)
2. محمد بن انیس (چارڈر اکاونٹینٹ پرائیوٹ فرم)
3. امتیاز احمد (پریکٹیسنگ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ پرائیوٹ فرم)
4. طارق نسیم (ہیڈ آف اسلامی فنانس ڈپارٹمنٹSECP )
5. فروخ رشید (پریکٹیسنگ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ پرائیوٹ فرم)
6. ڈاکٹر محمد یونس علی (نجی تکافل کمپنی میں شریعہ بورڈ کے رکن)
7. کامران ھاشمی (سی،ایف ،او انسٹیٹیوٹ آف بینکر پروئیوٹ فرم)